موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی،جہلم چکوال میں سیلابی صورتحال،متعدد افراد جاں،کئی زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مون سون کی طوفانی بارش نے جہلم اور چکوال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں اور کئی افراد پھنس گئے۔ جہلم کے علاقے ڈھوک بدر سے خواتین و بچوں سمیت 40 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ رجروڑ نکہ خاص میں بھی درجنوں لوگ پانی میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ نالہ پنہاں میں طغیانی ہے۔

چکوال میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ ریکارڈ بارش کے بعد چکوال میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارش کی شدت کلاؤڈ برسٹ کی صورت میں سامنے آئی اور صرف چکوال میں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کلر کہار، وہالی زیر اور چوآسیدن شاہ میں بھی بارش کی شدت غیر معمولی رہی۔
چکوال کے علاقے کھیوال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ واقعے میں خاتون اور بچی زخمی ہوئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات کی شدت کے پیشِ نظر فوج کی مدد بھی لی جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنوں میں ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش چکوال میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈھوک مستانی، پادشہان اور قریبی علاقوں میں بھی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال بن حفیظ کے مطابق بارش کی یہ شدت کلاؤڈ بلاسٹ کا نتیجہ ہے اور تمام ادارے ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
لاہور، فیصل آباد، جہلم، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے کم از کم 28 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 12 لاہور، 8 فیصل آباد، 3 شیخوپورہ اور 2 اوکاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح گوالمنڈی پر 15.4 فٹ اور کٹاریاں پل پر 16 فٹ تک جا پہنچی ہے۔ اس خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر پری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
واسا کے ترجمان کے مطابق حساس نشیبی علاقوں میں پانی بھرنا شروع ہو چکا ہے اور واسا کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔ بارش رکنے کے بعد نکاسی آب کا عمل شروع کیا جائے گا۔ نالہ لئی کے قریب گوالمنڈی، نیو کٹاریاں اور پیرودھائی میں گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ریسکیو پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں بارش اور آندھی سے جڑے مختلف حادثات میں 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 176 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان اموات میں لاہور سے 13، فیصل آباد سے 8، پاکپتن سے 4، شیخوپورہ اور اوکاڑہ سے 3-3، ننکانہ صاحب اور ساہیوال سے 1-1 فرد شامل ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔