کیلگری میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ،20 سالہ خاتون ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٓہفتہ کی شام جنوب مغربی کیلگری کی ایک کونڈو عمارت میں فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں 20 سالہ نوجوان خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹڈ شوٹنگ قرار دیا ہے اور قاتل کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق،شام 4:30 بجے ہنگامی سروسز کو 8710 ہارٹن روڈ SW پر واقع ایک کونڈومینیم کی پارکنگ گیراج میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی کیلگری پولیس اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ پر ایک نوجوان خاتون کو گولیوں کے متعدد زخموں کے ساتھ پایا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 20 سال تھی۔
کیلگری پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فائرنگ کسی ذاتی دشمنی یا خاص ہدف کے تحت کی گئی۔ تاہم واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے کی مکمل تفتیش کیلگری پولیس سروس کے ہومیسائیڈ یونٹ کے سپرد کر دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ منگل کے روز متوقع ہے، جس سے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے واقعے کو ہوتے ہوئے دیکھا ہو، یا اس وقت کے دوران علاقے میں موجود کسی گاڑی کی ڈیش کیم فوٹیج موجود ہو، تو فوری طور پر کیلگری پولیس سے 403-266-1234 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ، معلومات رکھنے والے افراد کرائم اسٹاپرز پر گمنام طور پر اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔