پارکس ڈے،البرٹا حکومت نے عوام سے رائے مانگ لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) کینیڈا بھر میں ہر سال جولائی کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر منایا جانے والا "پارکس ڈے” شہریوں کو قدرتی حسن، پہاڑوں، جھیلوں اور کھلی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

لیکن اس سال البرٹا حکومت نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شہریوں سے پارکس سے متعلق اپنے نئے مجوزہ منصوبے پر رائے مانگ لی ہے۔البرٹا حکومت کا کہنا ہے کہ نیا "پلان فار پارکس” صوبے کے تحت آنے والے پارکس کے تحفظ اور تفریحی استعمال دونوں کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 2009 میں متعارف کرائے گئے پرانے پلان کی جگہ لے گا، جس کی مدت 10 سال رکھی گئی تھی۔حکومت کے مطابق، "ہم چاہتے ہیں کہ نیا منصوبہ نہ صرف وزیٹرز کی ترجیحات کی حمایت کرے، بلکہ البرٹا کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کو بھی برقرار رکھے۔”
البرٹنز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26 جولائی 2025 تک مجوزہ پلان پر مبنی آن لائن سروے میں حصہ لے کر اپنی آراء سے حکومت کو آگاہ کریں۔ یہ سروے "پبلک انگیجمنٹ” کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
26 صفحات پر مشتمل مسودے میں درج ذیل بنیادی اہداف بیان کیے گئے ہیں
پارکس کو عوام کے لیے قابل رسائی اور خوش آمدیدی بنانا،* البرٹا کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ،* قدرتی ماحول پر مبنی مختلف تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی،* طویل المدتی پائیداری کے لیے مؤثر انتظام۔
پارکس ڈے کے موقع پر شہریوں کو فطرت سے قریب ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کوئی ہائیکنگ کے لیے جا رہا ہے، کوئی جھیلوں کا نظارہ کر رہا ہے، تو کوئی صرف فطرت سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔مئی 2025 سے البرٹا کے 500 میں سے 142 کیمپ گراؤنڈز میں 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو کیمپنگ فیس میں 25 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے اس موسم گرما کے لیے نیشنل پارکس میں انٹری فیس ختم کر دی ہے۔ "کینیڈا اسٹرونگ پاس” کے تحت شہریوں کو نیشنل پارکس، تاریخی مقامات اور سمندری تحفظ گاہوں میں مفت داخلہ حاصل ہے، جب کہ کیمپنگ فیس پر بھی 25 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ یہ سہولت 2 ستمبر 2025 تک دستیاب ہے۔
کچھ شہریوں کی خواہش ہے کہ البرٹا حکومت کاناناسکس کنزرویشن پاس پر بھی اسی قسم کی رعایت دے۔ فی الحال، کاناناسکس اور بو ویلی کوریڈور میں ایک دن کا پاس \$15 اور سالانہ پاس \$90 میں دستیاب ہے۔ ہر ماہ کے پہلے بدھ کے روز پارک میں داخلہ مفت ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔