ایران یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے اصولی طور پر اپنے جوہری پروگرام پر تین یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مذاکرات برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہوں گے جو اگلے ہفتے متوقع ہیں لیکن وقت اور مقام پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔یہ خبر کل ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک خبر رساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے اصولی طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے مقام اور تاریخ کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے اور مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے اسنیپ بیک میکانزم کو استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات میں میز پر واپس آجائے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد معطل کر دیے گئے تھے۔ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ممکنہ نفاذ سے بچنے کے لیے یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا ہے لیکن تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔