گنڈاپور کی کوششیں کامیاب، پی ٹی آئی کے چار امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششیں رنگ لے آئیں، پی ٹی آئی کے سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد پانچ امیدواروں میں سے چار دستبردار ہو گئے۔

خرم ذیشان نے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے، تاہم انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیںوقاص اورکزئی اور ارشاد حسین نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا، جبکہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

عرفان سلیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ منظور ہے۔ عائشہ بانو نے کہا کہ وہ ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر لبیک کہتی رہی ہیں۔ ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی فیصلے کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، جبکہ وقاص اورکزئی نے کہا کہ سیٹ وقتی ہوتی ہے، نظریہ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور ہم نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چاروں امیدواروں کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقاص اورکزئی، ارشاد حسین، عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے پارٹی فیصلے پر لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی جیت ہے اور وفادار کارکنوں کا یہ فیصلہ مثالی ہے۔ نظریاتی کارکنوں نے ایک بار پھر پارٹی کا وقار بلند کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔