ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے رابطہ، سیلاب متاثرین کے لئے تعاون کی یقین دہانی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سکندر مومنی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو متوقع دورہ پاکستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس دورے کو ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع قرار دیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے حالیہ دورۂ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی علامت قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایرانی صدر کے دورہ اسلام آباد کا بے چینی سے انتظار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔