بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’’کنگ‘‘ کی عکسبندی کر رہے تھے جب وہ ایک حادثے کا شکار ہو گئے۔

زخمی ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چوٹ کی مکمل تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کوئی سنگین چوٹ نہیں بلکہ پٹھوں کی تکلیف ہے۔ شاہ رخ خان نے سٹنٹس کرتے ہوئے اس سے پہلے بھی کئی بار جسمانی چوٹیں برداشت کی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس بار بھی وہ پٹھوں کی چوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور اب امریکا میں علاج کرا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث ان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ اب ستمبر یا اکتوبر میں دوبارہ شروع کی جائے گی، جب وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔