اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ایک جج نے سوموار کو حکم دیا کہ نوٹر ڈیم سٹریٹ کے ساتھ بنائی گئی بے گھروں کی عارضی بستی کم از کم 27 اگست تک برقرار رہے گی۔
اس حکم سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آف کیوبیک کو جو اس اراضی کا مالک ہے، اس علاقے کو صاف کرنے یا وہاں موجود عارضی رہائش اور بے گھروں کے سامان کو ہٹانے سے روکا گیا ہے ۔
27 اگست کے بعد بھی خیمے ہٹائے نہیں جا سکتے جب تک مونٹریال شہر اور کیوبیک سٹی اس بستی کی مستقبل کی واضح منصوبہ بندی نہ کر لیں ۔
موبائل لیگل کلینک نے 30 جون کو عارضی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس سے MTQ اور مونٹریال شہری انتظامیہ کو حد سے زیادہ بے گھری کی صورت میں فوری بے دخلی سے روکا گیا تھا ۔
CJI کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈونلڈ ٹریمبلی نے کہاکہ کینیوبیک میں بے گھری کا بحران غیرمعمولی سطح پر ہے، ہنگامی پناہ گاہوں کی کمی کے پیش نظر، بغیر متبادل انتظامات کے بستیوں کا انخلا غیر انسانی اقدام ہے اور لوگوں کی زندگی، سلامتی اور عزت نفس کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے یہ دلیل دی کہ جب ہنگامی رہائش گاہیں فل ہیں تو بے گھر افراد کو راستے سے نکالنا شدید نقصان دہ ہے ۔
حکام نے حفاظتی خدشات مثلًا آگ کے خطرات اور مستقل تعمیرات کی تعمیر کی وجہ سے بستی کو ہٹانے کا کہنا تھا، مگر عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان خدشات کے باوجود موجودہ صورت حال برقرار رہنے دی جائے ۔