اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایپل مصنوعات میں تخلیقی تبدیلیوں کے لیے مشہور سوئس روبوٹکس انجینئر کین پیلونیل نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نیا اور انقلابی ایکسیسری متعارف کرایا ہے۔
جو یو ایس بی پورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے — وہ بھی بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے یہ نیا ایکسیسری جس کا نام "Obsolete” رکھا گیا ہے، ایک دو حصوں پر مشتمل کیس ہے، جس میں کسٹم سرکٹ بورڈ او ر یو ایس بی سی کنیکٹر شامل ہے۔ یہ کیس Lightning پورٹ والے پرانے آئی فونز میں لگایا جا سکتا ہے تاکہ وہ جدید آئی فونز کی طرح یو ایس بی سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ کیس نہ صرف 9V فاسٹ چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کو سپورٹ کرتا ہے، بلکہ Apple CarPlay سے بھی مکمل مطابقت رکھتا ہے، جو اسے عام صارفین کے لیے انتہائی کارآمد بناتا ہے۔یہ پروجیکٹ دراصل کین پیلونیل کے سابقہ منصوبے — AirPods کے لیے USB-C کیس — پر مبنی ہے، جسے اب انہوں نے مزید ترقی دے کر تجارتی سطح پر پیش کیا ہے۔