غزا میں فوری عالمی امداد بحال کی جائے ،کینیڈا

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی وزارت خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں اور خوراک کی شدید قلت کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

کینیڈا نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری طور پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت امداد کی بحالی اور اسرائیلی حملوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کینیڈا نے اسرائیل کی جانب سے خوراک کی تلاش میں فلسطینیوں کا قتلِ عام اور غذائی بحران کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کینیڈا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی قافلوں اور عالمی اداروں کے عملے پر ہونے والے حملوں کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔
کینیڈا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کے بدترین مظالم کی کوئی بھی شکل عالمی قوانین کے خلاف ہے اور اس کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ اس صورتحال میں جہاں لاکھوں بچے بھوک اور غربت سے لڑ رہے ہیں، کینیڈا نے عالمی سطح پر غزہ کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری طرف، کینیڈا کے مطالبے کے بعد اسرائیل میں بھی غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عوامی مظاہرے بڑھ گئے ہیں۔ تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی، آٹے کے تھیلے اور بھوک سے مرنے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر کے ذریعے عالمی برادری سے فوری مدد کی درخواست کی۔یہ صورتحال اس بات کا غماز ہے کہ کینیڈا سمیت عالمی کمیونٹی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت کو روکنے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔