ویانا ,سفارت خانہ پاکستان نے ڈپلومیٹک اسکول فار ینگ پروفیشنلز کی میزبانی کی

اردوورلڈکینیڈا( رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) پاکستان کے سفارت خانے نے بین الاقوامی برادری کے 15 نوجوان پیشہ ور افراد کی میزبانی کی۔

بین الاقوامی سیاسیات طلباؤں اور نوجوانوں، ویانا میں واقع ایک انجمن ہے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے شرکاء کو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ایس) پر پاکستان کی پیشرفت اور (یو این ائی ڈی او) اور (ایف اے او) کے ساتھ پاکستان کے ملکی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاء ڈپلومیٹک اسکول فار ینگ پروفیشنلز کا حصہ تھے، چار ماہ کے تعلیمی پروگرام میں مختلف یورپی ممالک کے طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف طلباء نے کہا کہ ہمارا آج کا پروگرام بہت اچھا تھا جس میں سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر ہماری رہنمائی کی۔

ہمیں مدعو کرنے اور عزت افزائی کرنے پر ہم پاکستانی سفارت خانے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلباؤں کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔