اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بنوں کے علاقے نورڑ میں خوارجی دہشت گردوں نے شاہراہ عام پر ناکہ بندی کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق، پولیس کی فوری کارروائی سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور سنائپر رائفلز برآمد کی گئیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ان دہشت گردوں نے تھانہ میریان پر ایک ناکام ڈرون حملہ بھی کیا، لیکن پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے بھی پسپا کر دیا۔ڈی پی او بنوں کا کہنا تھا کہ پولیس دہشت گردی کی ہر بزدلانہ کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس فورس ہر قیمت پر بنوں کو پرامن اور محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔