اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ساتھی اداکارہ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منسا ملک نامی اداکارہ نہ صرف انہیں نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے بلکہ ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ منسا ملک نے ان کا ذاتی نمبر ایک مشکوک شخص کو دیا، جس کے بعد انہیں مختلف نمبرز سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
علیزے نے یہ بھی کہا کہ اس سازش کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور خوفزدہ کرنا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک اسٹوری میں علیزے نے لکھا:”وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔”ایک اور اسٹوری میں انہوں نے الزام لگایا کہ "تین سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔
میں آج کل جو بھی کماتی ہوں عزت اور حلال کا کماتی ہوں، لیکن جو خود حرام کھاتا ہے، اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔”سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے علیزے شاہ کے انکشافات پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور بہت سے لوگ ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔