تحریک انصاف کااحتجاج کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے 31 جولائی کو اہم اجلاس خیبر پختونخواہ میں طلب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف  نے آئندہ احتجاجی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے 31 جولائی کو پشاور میں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا ہے، جس میں پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل اور دیگر اعلیٰ قائدین شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران آئندہ ممکنہ احتجاج کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا احتجاج مرکز یعنی اسلام آباد کی طرف مارچ کی صورت میں ہو یا پھر صوبائی سطح پر احتجاج کا طریقہ اپنایا جائے۔

اس کے علاوہ، پارٹی کے پاس موجود احتجاج کے دیگر آپشنز پر بھی مشاورت ہوگی،ذرائع کے مطابق، پارٹی کے متعدد رہنما دوبارہ اسلام آباد کی جانب مارچ کے حق میں نہیں ہیں۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ احتجاج کے معاملات جلد حتمی شکل دیے جائیں گے اور 31 جولائی کو بلائے گئے اجلاس میں تمام امور کو فائنل کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔