اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے یکم اگست خوشخبری لے کر آ سکتا ہے، کیونکہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بہتری کے باعث پٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 272.16 روپے کی بجائے 263.08 روپے فی لیٹر دستیاب ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل 283.35 روپے سے گھٹ کر 280.62 روپے فی لیٹر تک آ سکتا ہے۔
تاہم، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 33 پیسے کا ممکنہ اضافہ بھی زیر غور ہے۔ اس اضافے کے بعد کیروسین کی قیمت 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے اور لائٹ ڈیزل 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔