عمران خان کے بیٹے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے بیٹے ملک میں کسی بھی احتجاجی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کے بیٹے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آ کر مظاہروں میں شریک ہوں گے، تاہم  اطلاعات کے مطابق عمران خان نے خود اس تاثر کی نفی کر دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں مقدمات کی ایک سماعت کے دوران، جہاں عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ موجود تھے، ان سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کے بیٹے، جو امریکا سے واپس آ چکے ہیں، 5 اگست کی تحریک میں شامل ہوں گے؟ اس پر عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کے بیٹے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

قبل ازیں، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں بیٹے والد کی حمایت میں احتجاج میں شریک ہونے کے لیے پاکستان پہنچیں گے، تاہم عمران خان کے تازہ موقف نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بیٹے والد سے ملاقات کی غرض سے آئیں تو وہ ایک علیحدہ بات ہے، اور ایسی صورت میں عدالت انہیں ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔