امریکہ کا پاکستان پر 19،بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر نے مختلف ممالک پر محصولات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ،امریکہ نے کینیڈا پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا، انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف، بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف اور ترکی اور اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، ویتنام پر 20 فیصد، وینزویلا پر 15 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، عراق پر 35 فیصد، جاپان پر 15 فیصد، لیبیا پر 30 فیصد اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محصولات تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت، سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر لگائے گئے۔سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بھارت سے اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، برکس اور روس پر بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل اختلافات بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر کامیابی سے دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔