مارک کارنی نے وینکوور پرائیڈ پریڈ میں مارچ کیا، شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اتوار کے روز وینکوور میں ہونے والی پرائیڈ تقریب میں شرکت کی، اس سے پہلے انہوں نے برٹش کولمبیا کے وزیرِ اعلیٰ ڈیوڈ ایبی اور وینکوور پورٹ کے حکام سے ملاقات کی۔

کارنی تقریباً ایک کلومیٹر تک پریڈ میں شریک رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پریڈ کینیڈا کے "جوہر” کی عکاسی کرتی ہے، جو تنوع کو ایک "انتہائی مثبت انداز” میں مناتی ہے۔کارنی نے کہا:”یہ پرائیڈ ہے، یہ ایک جشن ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو ہمارے ملک کو عظیم بناتی ہے۔

میں اس کا حصہ بن کر بے حد خوش ہوں۔”پریڈ کے راستے پر موجود شہریوں نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا، اور وہ کئی بار سڑک کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک گئے تاکہ عوام سے مل سکیں، جبکہ ان کی سیکیورٹی ٹیم ان کے ساتھ ساتھ رہی۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق، اس سال کے پرائیڈ ایونٹ میں تقریباً 1 لاکھ افراد کی شرکت متوقع تھی، جس میں سالانہ پرائیڈ پریڈ اور دیگر تقریبات شامل تھیں۔وینکوور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس موقع پر سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔

کانسٹیبل تانیا وزنٹن نے 1130 نیوزریڈیو کو بتایا:”ہم نے پریڈ کے راستے پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں تاکہ ٹریفک کنٹرول اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔”تاہم، اس سال کی پریڈ ایک غیر یقینی صورتِ حال میں ہو رہی ہے، کیونکہ وینکوور پرائیڈ سوسائٹی کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اسپانسرز کی کمی کا سامنا ہے۔

بورڈ کی سیکرٹری مورگن اوگر نے بتایا کہ گزشتہ سال اسپانسرز نے تقریباً 9 لاکھ ڈالر فراہم کیے تھے،جبکہ اس سال یہ رقم 5 لاکھ ڈالر تک گر گئی ہے۔اوگر نے کہا وینکوور پرائیڈ سوسائٹی ایک غیر

منافع بخش ادارہ ہے جو کاروباری حقائق کا سامنا کرتا ہے — جیسے انشورنس، اجازت نامے، اور حکومتی گرانٹس پر انحصار۔

اگر ہمیں آدھی رقم ملے، تو ہمارا بجٹ بھی آدھا ہو جائے گا۔ اور اگر شہر کے اخراجات کم نہیں ہوتے، تو ہم یہ سب کچھ چلانے کے قابل نہیں ہوں گے۔”اوگر کے مطابق ابھی واضح نہیں کہ اسپانسرز میں اتنی بڑی کمی کیوں ہوئی، لیکن ممکنہ وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی اینٹی-DEI (ڈائیورسٹی، ایکویٹی، اور انکلوژن) سوچ ہو سکتی ہے، جس کا اثر کینیڈا تک بھی پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق، امریکی سرکاری ٹھیکیداروں پر دباؤ ہے کہ وہ مساوات سے متعلق سرگرمیوں یا اسپانسرشپ میں شامل نہ ہوں۔”یاد رہے، گزشتہ سال اس وقت کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی اور عوام کے ساتھ مصافحے اور سیلفیاں لی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔