امریکہ کا ویزہ لینا خواب بن گیا ،نئی شرط نے لاکھوں امیدواروں کے ہوش اڑا دیے 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نیا اور سخت فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

جس نے دنیا بھر میں ہزاروں امیدواروں کو شدید جھٹکے اور حیرت  میں ڈال دیا ہے۔ امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 اگست 2025 سے ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، جس کے تحت مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ لینے سے پہلے 15,000 امریکی ڈالر کی سیکیورٹی رقم (Bond) جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام ان ممالک کے لیے مخصوص ہے جہاں کے شہری عمومی طور پر ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکہ میں غیر قانونی طور پر قیام کرتے ہیں اور واپس نہیں جاتے۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ شرط عارضی بنیادوں پر ایک سال کے لیے نافذ کی گئی ہے، جس کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے مستقل قانون کا حصہ بنایا جائے یا ختم کر دیا جائے۔
واپس جانے والے افراد کو رقم واپس
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کا ویزہ ختم ہونے کے بعد وہ اپنے ملک بروقت واپس لوٹ آئیں گے ، انہیں یہ رقم مکمل طور پر واپس کر دی جائے گی۔ تاہم جو لوگ غیر قانونی طور پر قیام کریں گے، ان کی سیکیورٹی ضبط کر لی جائے گی۔
کن ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
اگرچہ رپورٹ میں مخصوص ممالک کا نام واضح نہیں کیا گیا، تاہم یہ بات عیاں ہے کہ یہ فیصلہ اُن ممالک کے لیے ہے جن کے شہری امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام اور ویزہ سسٹم پر اعتماد بحال کرنا ہے۔
ویزہ حاصل کرنا مزید مشکل
امیگریشن ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے عام ویزہ خواہشمند افراد، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہو گا۔ 15 ہزار ڈالر کی شرط نہ صرف ویزہ لینے کی راہ میں رکاوٹ بنے گی بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے امریکہ کا سفر خواب بنتا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔