پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے سے متعلق افواہوں اور بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت پر پاک فوج نے واضح مؤقف دے دیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدرِ مملکت بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی قیاس آرائیاں اور تبصرے حقائق کے منافی ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر بھارت کی طرف سے کوئی فوجی کارروائی کی گئی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، تو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھااگر بھارت نے جارحیت کی تو اس بار جواب نہ صرف فوری ہوگا بلکہ حملے کا آغاز بھارت کے اندرونی علاقوں کو نشانہ بنا کر کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ خود بھی ہر جگہ اور ہر وقت نشانے پر آ سکتے ہیں

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی واضح طور پر بیان دے چکے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر بننے کی نہ تو کوئی خواہش ظاہر کی ہے، اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ فیلڈ مارشل، صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف چلنے والی منفی مہم کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کہ نہ تو اس موضوع پر کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا فیلڈ مارشل کو صدر بنانے سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔