آدھی بیورو کریسی کی پرتگال میں جائیدادیں،مگرمچھ اربوں کھاکرمزے کی زندگی گزار رہے،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے بعض اعلیٰ افسران پر سخت تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی سرکاری مشینری سے وابستہ بڑی تعداد میں بااثر افسران پرتگال میں نہ صرف جائیدادیں خرید چکے ہیں بلکہ اب وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کوئی عام سرکاری ملازمین نہیں بلکہ وہ بااثر اور مشہور بیوروکریٹس ہیں جو برسوں سے طاقت اور وسائل پر قابض ہیں۔

انہوں نے ان بیوروکریٹس کو مگرمچھ‘ قرار دیتے ہوئے کہایہ لوگ قومی خزانے کے اربوں روپے ہضم کر کے پُرسکون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک قریبی افسر نے صرف بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی اکٹھی کی اور آج آرام سے عیش کر رہا ہے

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اصل فائدہ تو یہ افسران اٹھا رہے ہیں، جبکہ سیاست دان صرف ان کے بچے کچھے پر گزارا کرتے ہیں اور چولیں مارتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا نہ ہمارے پاس بیرونِ ملک شہریت ہے، نہ سرکاری پلاٹ کیونکہ ہمیں الیکشن لڑنے ہوتے ہیں مگر یہ بیوروکریسی اس پاک سرزمین کو پلیت کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔