اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنا تازہ ترین ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جس میں وطن سے عقیدت، قومی یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے حوصلے، تیاری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، بلکہ اس میں دشمن کو دوٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گےیہ مصرعہ دفاعی پختگی اور وطن کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا غماز ہے۔
نغمے کی خاص بات اس کا پیغامِ اتحاد ہے، جس میں تمام مذاہب کے افراد کی شمولیت کو پاکستان کی اصل روح قرار دیا گیا ہے۔
یہ نغمہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ایک پرامن و متحد پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔
جان سے پیارا پاکستان صرف ایک ملی نغمہ نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے — ایسا جذبہ جو ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی، ایثار، اتحاد اور وفا کی شمع روشن کرتا ہے۔