غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری،مزید 150سے زائد فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ، 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی شامل ہیں۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانے کے انتظار میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ ہونے والی سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک الٹنے سے 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔مزید برآں، بدھ کے روز، ایک اسرائیلی فضائی حملے نے شمالی غزہ کی پٹی میں ایک صحت مرکز کو نشانہ بنایا، جس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں میں شدید غذائی قلت کے 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزہ میں غذائی قلت اور بھوک سے اب تک 96 بچوں سمیت کل 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بچوں کی بین الاقوامی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور جبری فاقہ کشی کے باعث غزہ میں روزانہ 28 بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ 22 ماہ سے جاری جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کو چند امدادی ٹرکوں کی نہیں بلکہ انسانی امداد کے سیلاب کی ضرورت ہے جب کہ یورپی کمیشن کے نائب صدر نے اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے ارادے کو ناقابل قبول اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔