اطالوی ارکان پارلیمنٹ کا پرچم کے رنگوں کا لباس پہن کر فلسطینی عوام سےمنفرد اظہار یکجہتی

 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ا طالوی ارکان پارلیمنٹ نے منفرد انداز میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اطالوی سیاسی جماعت فائیو سٹار موومنٹ کے ارکان نے اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں کے کپڑے پہن کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی ارکان نے کہا کہ ہم آج یہ جھنڈا نہیں لہرا رہے، کیونکہ آپ اسے ہم سے چھین لیں گے۔فائیو سٹار موومنٹ پارٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ آج ہم اس جھنڈے کو اپنے جسموں پر اس لیے پہنا رہے ہیں کہ یہ اب صرف فلسطین کا جھنڈا نہیں رہا بلکہ انسانیت کے لیے لڑنے والوں کا عالمی پرچم بن گیا ہے۔یہ اقدام اسرائیلی حملوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی احتجاج اور فلسطینی عوام سے ہمدردی کے اظہار کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے رکنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔