مستونگ،بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، 4 حملہ آور مارے گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہند کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب کیا گیا۔ بارودی حملے اور بعد ازاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان طاہر کا تعلق نارووال سے تھا، اور وہ دہشت گردی کے خلاف کئی اہم کارروائیوں میں صفِ اول میں شریک رہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو فرنٹ لائن سے قیادت فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔