راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں فوجی ترجمان کی طلبہ سے ملاقات، افواج پاکستان سے یکجہتی کا عزم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے طلبہ سے آزادانہ اور دوستانہ انداز میں گفتگو کی۔

اس موقع پر سوال و جواب کا الگ سیشن بھی رکھا گیا، جسے طلبہ نے نہ صرف پسند کیا بلکہ بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں، کیونکہ یہ نوجوانوں کو ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن چاہے جتنی سازشیں کر لے مگر وہ نوجوان نسل اور افواج پاکستان کے درمیان رشتہ توڑ نہیں سکتا۔ طلبہ نے کہا کہ فوج اور عوام ایک دوسرے کا حصہ ہیں اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر کے سامنے ہم اپنی افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔