انتہائی مطلوب شخص مونٹریال ایئرپورٹ پر سے گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ایک خطرناک مفرور مجرم جوناتھن اوئیلیٹ جینڈرون کو مونٹریال کے ٹروڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا واپس آ رہا تھا اور اس پر قتل اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات ہیں۔کیوبیک کی صوبائی پولیس کے مطابق، گرفتاری ہفتے کے روز Sûreté du Québec کے ایئرپورٹ یونٹ، ماسکوش میجر کرائم انویسٹی گیشن ڈویژن اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کے مشترکہ آپریشن کے تحت عمل میں لائی گئی۔اوئیلیٹ-جینڈرون کی عمر 36 سال ہے، اور وہ 2022 میں ساسکاٹون میں پیش آنے والے ایک قتل کیس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد تھا۔
مئی 2022 میں ساسکاٹون پولیس نے اطلاع دی کہ انہیں 700 بلاک میلروس ایونیو پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 29 سالہ برینڈن بیکنڈل کو اپارٹمنٹ کی عمارت کے پیچھے مردہ پایا گیا۔گواہوں کے مطابق، دو افراد کو سیاہ لباس میں علاقے سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں سے ایک شخص کے پاس پٹا والا بیگ تھا۔پولیس نے بعد ازاں 24 مئی 2022 کو اوئیلیٹ جینڈرون پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا۔ عوام کو خبردار کیا گیا کہ وہ مشتبہ شخص سے دور رہیں کیونکہ امکان تھا کہ وہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہے۔
اوئیلیٹ جینڈرون کو BOLO (Be On the LookOut)پروگرام میں مئی 2023میں شامل کیا گیا، جہاں وہ کینیڈا کے 25 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں 10ویں نمبر پر تھا۔ اس پروگرام کا مقصد خطرناک مجرموں کی عوامی شناخت اور ان کی جلد گرفتاری ممکن بنانا ہے۔
اس کیس میں ایک اور ملزم محمد عبداللہ علی * کو گزشتہ سال قتل کا جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سسکاٹون پولیس نے اس کیس کے حوالے سے یوٹیوب پر ایک آٹھ منٹ کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں جائے وقوعہ پر موجود پولیس کی ڈیش کیم فوٹیج، مشتبہ افراد، برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور تحقیقات کی تفصیلات شامل تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ابتدائی چند گھنٹوں میں تین آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا تھا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو زمین پر گرے ایک دوسرے شخص کے سینے پر دباؤ ڈالتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جو غالباً زخمی ہونے کے بعد مدد حاصل کر رہا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔