اسرائیلی حملے ، 22 ماہ کے دوران کتنےفلسطینی کھلاڑی شہید،کھیلوں کے میدان تباہ ہوئے ؟

غزہ: فلسطینی نسل کشی کے دوران اسرائیلی بمباری میں 662 فلسطینی کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ عہدیدار شہید ہو چکے ہیں، جن میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر سلیمان عبید بھی شامل ہیں۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی فوج نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 288 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جمنازیم اور کلب تباہ کر دیے ہیں۔ حال ہی میں فلسطین کے عظیم فٹبالر، "پیلے آف فلسطین” کے لقب سے معروف سلیمان عبید بھی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 22 ماہ کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور کھیلوں کے عہدیدار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ غزہ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر بھی فضائی بمباری میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ اسرائیل کی مسلط کردہ قحط سالی کے باعث غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 100 بچے شامل ہیں۔دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد ان کے پاس حماس کو ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، اور موجودہ فوجی کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے جواب میں حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کا بیان غزہ میں جنگی جرائم کو چھپانے اور ان کا جواز پیش کرنے کی کوشش ہے۔ حماس کے مطابق نیتن یاہو اپنے یرغمالیوں کو جنگ کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔