شوکت خانم کے ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ۔ فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کے 3 دن میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب، صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات  کو فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال بھی درخواست میں فریق ہیں۔

عدالت میں درخواست علی امین گنڈا پور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی  ہے۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عمر72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہوگیا ہے ۔ ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجودہے، وہاں کی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیاجائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔