گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ،7 مزدور جاں بحق، پانی کی فراہمی میں ناکامی پر شدید احتجاج

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے راول ڈیم چوک کے قریب گرین بیلٹ میں موجود قدیم مسجد کو مسمار کر کے اس جگہ پودے اور درخت لگا دیے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کو گرانے کا عمل مسجد اور مدرسے کی انتظامیہ کی رضامندی سے کیا گیا، اور مدرسہ باہمی اتفاق سے مارگلہ ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔

مسجد کو گرانے کا کام ہفتے کی رات انجام دیا گیا، تاہم مذہبی علماء کا موقف ہے کہ معاہدے کے تحت صرف مدرسہ کی منتقلی طے پائی تھی، مسجد کو نہیں گرانا تھا۔

اتوار کے روز علما نے اسی مقام پر نماز ادا کی جہاں پہلے مسجد قائم تھی اور سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ یہاں دوبارہ مسجد تعمیر کی جائے۔

وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد کے چیپٹر کے صدر مفتی عبدالسلام نے  بات چیت میں کہا کہ ہم سی ڈی اے کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے یا انتظامیہ کے ساتھ مسجد کو مسمار کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، صرف مدرسے کی منتقلی پر اتفاق ہوا تھا۔ ہم اس وقت مدرسے کی نہیں بلکہ قدیم مسجد کی بات کر رہے ہیں، جسے سی ڈی اے نے ختم کر دیا۔

مفتی عبدالسلام نے بتایا کہ مسمار کی گئی مسجد کو محکمہ اوقاف اسلام آباد چلا رہا تھا اور وہ پیر سے دوبارہ تعمیر کا کام شروع کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ افراد نے اس جگہ لگائے گئے درخت بھی اکھاڑ دیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔