ژوب میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گرد ہلاک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی  یافتہ خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، یوں چار دن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 50 تک پہنچ گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، 7 سے 9 اگست تک جاری رہنے والے آپریشن میں 47 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ بعد ازاں 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب اسی علاقے میں کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

چار روزہ کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔