پاکستان صرف 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں پاکستان کو شرمناک شکست دے دی۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 202 رنز سے شکست ہوئی، میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جسٹن گریوز نے بھی بلے سے 24 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوگئی اور 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور کپتان محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم بھی صرف 9 رنز بنا سکے۔ سلمان علی آغا نے 30 اور حسن نواز نے 13 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 30 اور محمد نواز نے 23 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے کر پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دیے، گڈکش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور جیڈن سلز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔