چین کے بھاری ٹیکس سے کینیڈین کینولاکی صنعت بحران کا شکار، البرٹا کے کسان متاثر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کے کینولا کاشتکار منگل کے روز ایک کڑی حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں، جب چین نے اس فصل پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا۔

کینولا کاشتکار ایان چٹ وُڈ کے مطابق، چین کی جانب سے جمعرات سے کینیڈین کینولا پر 75.8 فیصد عبوری ٹیکس عائد کرنے کا مطلب کسانوں کے لیے براہِ راست نقصان ہے۔
انہوں نے کہا، "حقیقت میں چین یہ کہہ رہا ہے کہ ہمیں اب کینیڈین کینولا نہیں چاہیے۔ کوئی بھی چینی کمپنی 75 فیصد ٹیکس دے کر بیج درآمد نہیں کرے گی۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کینولا کی صنعت پہلے ہی مشکل دور سے گزر رہی ہے اور کاشتکار کم منافع کے باوجود فروخت کی تیاری میں ہیں۔

البرٹا کینولا کے چیئر اینڈرے ہارپ کا کہنا تھا، "ہم نے پہلے ہی پیسہ خرچ کر دیا ہے، اب اخراجات مزید کم نہیں کر سکتے، یہ ہمیں ضرور نقصان پہنچائے گا۔”

چین کا یہ فیصلہ اس سے چند ماہ قبل لگائے گئے 100 فیصد ٹیکس کے بعد سامنے آیا ہے، جو کینولا آئل اور میل پر عائد کیا گیا تھا۔ یہ قدم گزشتہ سال شروع ہونے والی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا، جو کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کے جواب میں تھا۔

یونیورسٹی آف گوئلف کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سلوانس کواکُو آفیسرگبور کا کہنا ہے کہ کینولا پر یہ محصولات زیادہ تر چین کے خلاف کینیڈا کے 100 فیصد ٹیکس کے ردعمل کے طور پر ہیں۔
ایان چٹ وُڈ نے کہا، "ایسا لگتا ہے جیسے ہم آٹو انڈسٹری کی تحفظاتی پالیسی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، لیکن چونکہ کینولا کی صنعت اس سے بڑی ہے، یہ کچھ غیر منصفانہ محسوس ہوتا ہے۔

چین، امریکا کے بعد کینیڈا کا دوسرا سب سے بڑا کینولا خریدار ہے، جبکہ فی الحال چین کینیڈا کو بہت کم الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرتا ہے۔ یہ تجارتی کشیدگی کینیڈا میں معیشت کو مزید متنوع بنانے کے مطالبات کو جنم دے رہی ہے۔

اینڈرے ہارپ کے مطابق،"کینولا آئل قابلِ تجدید ایندھن کے لیے ایک شاندار ذریعہ ہے، صرف تھوڑا سا استعمال بڑھانے سے ہم چین کو بیچی جانے والی مقدار کو بآسانی پورا کر سکتے ہیں۔

البرٹا کی صوبائی حکومت نے وفاقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تجارتی تنازع کا فوری حل نکالا جائے۔ سسکیچیوان اور البرٹا نے بھی اوٹاوا کے ساتھ مل کر ایگری اسٹیبیلٹی پروگرام میں ترمیم کی ہے، تاکہ کسانوں کو اس وقت زیادہ معاوضہ دیا جا سکے جب ان کے منافع میں کمی آئے۔

البرٹا کے وزیرِ زراعت آر جے سگورڈسن نے کہا کہ اوٹاوا کو فوری طور پر بیجنگ کے ساتھ تعمیری بات چیت کرنی چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہایہ صورتحال کسانوں، مویشی پالنے والوں اور پروسیسرز نے پیدا نہیں کی، مگر قیمت وہی ادا کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔