پاک امریکا انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، ٹیمی بروس

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین انسداد دہشت گردی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

پریس بریفنگ میں ٹیمی بروس نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف اپنی مشترکہ عزم کی توثیق کی ہے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں امن قائم رکھنے میں کردار ادا کیا۔ پاک بھارت تنازع ایک ایسا معاملہ تھا جو سنگین صورتحال اختیار کر سکتا تھا، تاہم امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے وقت ہمارا تجربہ یہی رہا ہے کہ یہ جنگ انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی، مگر اس وقت صدر، نائب صدر اور وزیر خارجہ نے فعال کردار ادا کر کے حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین کو قریب لا کر ایک پائیدار حل کی راہ ہموار کی گئی، اور یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ سیکرٹری روبیو، نائب صدر وینس اور دیگر اہم رہنماؤں نے ممکنہ بحران کو ٹالنے میں حصہ لیا۔ دونوں ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات مثبت ہیں اور ہمارے سفارتکار اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کے مطابق خطے اور دنیا کے لیے امریکا کا دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جو ایک بہتر اور فائدہ مند مستقبل کی طرف لے جائے گی۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد دنیا بھر میں تنازعات کو ختم کر کے امن قائم کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان بات چیت ہوئی، جس میں صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔