14
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پہلی بڑی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر معزز مہمان شریک ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں موجود ہوں گے، جبکہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ملی نغموں کی پرفارمنس اور میوزیکل شو بھی تقریب کا حصہ ہوگا۔
ادھر ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ جشنِ آزادی کو شایانِ شان اور باوقار انداز میں منایا جائے گا۔
جماعتوں کے قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر فضول خرچی سے گریز کریں اور اپنی رقوم یا عطیات مستحق، غریب، نادار، یتیم، بیوہ اور بے سہارا افراد تک پہنچائیں تاکہ وہ بھی قومی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔