بیوی کو گھر سے بے دخل کرنے پرقید و جرمانے کی سزا، بل قومی اسمبلی میں پیش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سے متعلق مجوزہ بل پیش کر دیا گیا۔

 تصیلات  کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے یہ بل پیش کیا، جس میں تعزیراتِ پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے تحت نئی شق شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مجوزہ قانون کے مطابق، شوہر یا خاندان کا کوئی بھی فرد اگر غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالے گا تو یہ قابل سزا جرم تصور ہوگا۔ اس جرم پر 3 سے 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے گی، جبکہ 2 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے سے متعلق مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کرے گا۔ اس ترمیمی مسودے کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 کا نام دیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے بل کو مزید جانچ اور سفارشات کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔