انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیس میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی گرفتاری کا حکم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق، اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں 93 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا، جسے جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرتی رہی ہیں، جبکہ ان کے موبائل فونز سے متعدد شواہد برآمد ہوئے۔ صنم جاوید سوشل میڈیا پر خاصی اثر و رسوخ رکھتی ہیں اور عالیہ حمزہ بھی پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ہیں۔ دونوں کے پوسٹس اور ویڈیوز یو ایس بی ڈرائیوز سے پولیس نے برآمد کیں۔

عدالت کے مطابق، دونوں خواتین کو ضمنی بیانات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا اور ریکوری کے شواہد کو جعلی نہیں کہا جا سکتا۔ فیصلے میں دونوں کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ 9 مئی کو نہ انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور نہ ہی کسی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہوئے، بلکہ پرامن اور قانونی دائرے میں احتجاج کیا۔

تاہم عدالت نے تحریر کیا کہ 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کیے گئے۔ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں استغاثہ نے اپنا مؤقف ثابت کر دیا، تاہم میاں محمود الرشید کے خلاف قتل کا الزام ثابت نہ ہو سکا۔

گواہوں کے مطابق، میاں محمود الرشید اس روز جائے وقوعہ پر موجود تھے اور 11 افراد نے بیان دیا کہ انہوں نے پستول سے براہِ راست فائرنگ کی۔ جرح کے دوران ملزم کا پستول بھی برآمد ہوا۔

عدالت نے لکھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پہلے ضمانت پر رہتے ہوئے پیش ہوتی رہی ہیں مگر فیصلے کے دن حاضر نہ ہوئیں۔ ان کے حتمی بیانات وکیل کے ذریعے جمع کرائے گئے۔

فیصلے میں ایس ایچ او شادمان ٹاؤن کو ہدایت دی گئی کہ دونوں خواتین کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔