مسی ساگا میں ریج وے پلازہ پر غیر منظور شدہ اجتماعات روکنے کے لیے عارضی عدالتی حکم جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسی ساگا شہر نے ویسٹ اینڈ کے ایک پلازہ میں مسائل پیدا کرنے والے اجتماعات پر قابو پانے کے لیے ایک عارضی عدالتی حکم حاصل کر لیا ہے۔

یہ حکم 13 اگست کو جاری کیا گیا، جس کے تحت ریج وے پلازہ کی مالک کنڈومینیم کارپوریشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکنہ اقدامات کریں تاکہ پلازہ میں ایسے اجتماعات کو روکا جا سکے جو شور شرابے اور بدنظمی کا باعث بنتے ہیں۔ اس پلازہ میں پہلے بھی لڑائی جھگڑے، اسٹریٹ ریسنگ، اونچی آواز میں موسیقی، اور غیر قانونی آتشبازی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں بعض اوقات 3,000 سے زائد افراد جمع ہو جاتے تھے۔

عدالتی حکم کے مطابق کنڈومینیم کارپوریشنز اور کاروباری مالکان کو پارکنگ میں گیٹ آرمز/بیریئرز لگانے، مناسب سکیورٹی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار تعینات کرنے، پیدل اور گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم یا محدود کرنے جیسے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ایسے اجتماعات کو روکا جا سکے۔

پلازہ سے ملحقہ پلاٹینم ڈرائیو اور اوڈیسی ڈرائیو کے دونوں سروں کو بند کر دیا جائے گا، اور پلازہ آنے والوں کو نئے قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے بورڈز نصب کیے جائیں گے۔

شہری حکام کے مطابق گزشتہ دو سال سے بڑے اجتماعات اور غیر منظور شدہ تقریبات باقاعدگی سے ہو رہی ہیں، جن میں اکثر ایسے کام ہوتے ہیں جو موجودہ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور شہر کی سڑکوں کی حفاظت، ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے اور ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردعمل دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

یہ عارضی انجکشن 13 اگست 2025 کو دوپہر 12 بجے سے 15 اگست 2025 کی صبح 2 بجے تک اور 19 اگست 2025 کو دوپہر 12 بجے سے 20 اگست 2025 کی صبح 2 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

شہر کے بیان میں کہا گیا ہےشہر کو علم ہے کہ 13 اور 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان اور 19 اگست کو یوم آزادی افغانستان کے سلسلے میں ریج وے پلازہ میں بڑے اجتماعات کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ شہر نے یہ انجکشن عوامی نظم و ضبط اور کمیونٹی کی حفاظت میں خلل ڈالنے والے غیر منظور شدہ پروگراموں کو روکنے کے لیے حاصل کیا ہے۔”

شہر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی خاص گروہ یا فرد کے خلاف نہیں بلکہ صرف عوامی تحفظ اور کمیونٹی میں بدنظمی کو کم کرنے کے لیے ہے۔عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ، حراست یا گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔