آزادی صرف ایک تاریخی یادگار نہیں یہ دن ہماری قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا موقع ہے،چیف جسٹس

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صرف ایک تاریخی یادگار نہیں بلکہ یہ دن ہماری قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا موقع ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے دن میں پوری عدالتی برادری اور عوام کو تہہِ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ آزادی کا حقیقی مقصد صرف جشن منانا نہیں بلکہ اپنے فرائض اور عزم کو دہرانا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کا آئین عوام کی خواہشات کا مظہر اور بنیادی حقوق کا ضامن ہے، لہٰذا تمام اداروں، خاص طور پر عدلیہ، کا فرض ہے کہ وہ اس کی پاسداری دیانت، غیر جانبداری اور جرأت کے ساتھ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے بڑھتے ہوئے جمہوری نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا اور یہ طے کرنا ہوگا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہ ہو۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہونا چاہیے جہاں تنازعات منصفانہ طور پر حل ہوں، حق اور سچ کا بول بالا ہو اور ہر شہری اپنی روزمرہ زندگی میں انصاف کو محسوس کرے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس یومِ آزادی پر اتحاد، نظم و ضبط اور خدمتِ وطن کے عزم کو تازہ کریں، کیونکہ آزادی کا حقیقی جوہر اسی اجتماعی ارادے میں ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک منصف، پُرامن اور خوشحال پاکستان قائم کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔