کیلگری،چاقو کے وار اور ڈکیتی کا نشانہ بننے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز  کینیڈا کے شہر کیلگری میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے چاقو زنی اور ڈکیتی کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والا شخص بالآخر اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24 جولائی کی رات ڈرماٹ بالڈون وے ایس ای پر واقع کیلگری ڈراپ اِن سینٹر کے باہر پیش آیا۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو شام تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر واقعے کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر انہوں نے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں پایا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بدھ کے روز پولیس نے تصدیق کی کہ وہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا  ،  شناخت 37 سالہ گر دیپ سنگھ منڈی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تصدیق جمعرات کو ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز ہی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جن پر ابتدائی طور پر حملہ (اسالٹ) اور ڈکیتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اب تک پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف نئے الزامات عائد کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے کسی بھی عینی شاہد یا اس واقعے کے وقت کی سیکیورٹی فوٹیج رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس ہیلپ لائن **403-266-1234** پر رابطہ کریں، یا اپنی اطلاع گمنام طور پر کرائم اسٹاپرز کے ذریعے فراہم کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ڈاؤن ٹاؤن کیلگری کے عوامی مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔