اقوام متحدہ کا اسرائیل اور روس کی افواج کے حوالے سے بڑا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل اور روس دونوں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جنگی تنازعات کے دوران ان ممالک کی افواج اور سیکیورٹی اداروں نے جنسی تشدد اور دیگر ذلت آمیز کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان مبینہ جرائم میں جنسی تشدد، جنسی اعضا پر تشدد، زبردستی برہنہ کرنا، اور بار بار تلاشی لینے جیسے اقدامات شامل ہیں، جو متاثرہ افراد کے لیے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔اقوام متحدہ کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک حراستی مرکز میں فلسطینی قیدی پر تشدد کرنے کے الزام میں پانچ فوجیوں کے خلاف مقدمات چلائے۔ ان واقعات میں ایک واقعہ ایسا بھی تھا جس میں قیدی کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دینے سے انکار کیا، جس کے باعث شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شدید متاثر ہوا۔ اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ آزادانہ معائنے اور شواہد جمع کرنے کے بغیر مکمل تحقیقات ممکن نہیں، تاہم دستیاب شواہد اسرائیل کو اس فہرست میں شامل کرنے کے لیے کافی ہیں۔اسرائیل نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو "غیر معمولی” اور "متعصب” قرار دیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا فوجی انصاف کا نظام کسی بھی بدسلوکی یا غیر قانونی کارروائی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے۔

روس کے حوالے سے رپورٹ میں یوکرین جنگ کے دوران مبینہ طور پر پیش آنے والے اسی نوعیت کے واقعات کی تفصیل بھی شامل ہے، اور کہا گیا ہے کہ وہاں بھی فوجی اہلکار اور سیکیورٹی ایجنسیاں ایسے جرائم میں ملوث رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی اس رپورٹ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اور روس کو اس فہرست میں شامل کر لیا گیا تو یہ نہ صرف ان ممالک کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑا سفارتی دھچکا ہوگا بلکہ ان پر مختلف اقوامِ متحدہ کے اداروں اور عالمی عدالتوں کی کارروائیاں بھی تیز ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔