ٹرمپ نے ایسا کیا کیا کینیڈین وزیر اعظم بھی تعریف پر مجبور ہو گئے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز ایک غیرمعمولی بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس یوکرین تنازع کے خاتمے کی کوششوں پر تعریف کی ہے۔

کارنی نے اپنے بیان میں کہا کہ”صدر ٹرمپ اور امریکا کی قیادت روس کی غیرقانونی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک موقع فراہم کر رہی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے مضبوط اور قابلِ اعتماد سکیورٹی ضمانتیں ناگزیر ہیں۔ میں امریکا کی جانب سے ان ضمانتوں کی فراہمی کے امکان کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو ’کولیشن آف دی ولنگ‘ کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔”
وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ کینیڈا صدر ولودیمیر زیلنسکی اور اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ یوکرین کی سلامتی اور امن کے لیے حمایت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس پر عالمی ماہرینِ خارجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس نے کوئی قابلِ ذکر پیش رفت تو نہ دی لیکن پیوٹن کی عالمی شبیہ کو ضرور تقویت دی۔دوسری جانب، وزیرِاعظم کارنی کے دو وفاقی وزراء پیر کے روز اسٹاک ہوم (سویڈن) میں اہم نجی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں کینیڈا اور سویڈن کے درمیان دفاعی تعاون اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر گفتگو متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔