غزہ پر اسرائیلی حملوں کیخلاف یورپ اور اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملوں اور بڑھتے مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

مظاہروں میں برطانیہ، فن لینڈ، سویڈن اور اسرائیل کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔برطانیہ میں رائل ایئر فورس کے ایک اڈے کے باہر سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ فن لینڈ میں فلسطینی حامیوں نے اسلحہ ساز کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور کھڑکیوں پر سرخ پینٹ پھینک کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کے خلاف علامتی کارروائی کی۔
سویڈن میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے نسل کشی بند کرنے اور فوری جنگ بندی کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب اسرائیل کے اندر بھی ہزاروں افراد اپنی ہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔