دنیا میرے بے گناہ بابا کو بچانےکیلئے کردار ادا کرے ، یاسین ملک کی بیٹی کی اپیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کشمیری آزادی پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے والد کی جان بچائے جو بھارت میں غیر قانونی نظربند ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کاز کے لیے آواز اٹھانے پر یاسین ملک کو چند روز میں پھانسی دینے جا رہی ہے۔رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مداخلت کرکے اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مداخلت کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور آزادی کے حامی کشمیری رہنما یاسین ملک پہلے ہی بھارت میں 34 سال پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور حراست کے دوران انہیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی اور بھارتی حکام کو انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔