غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل،فلسطینی شہداء کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی تقریباً دو سال سے جاری وحشیانہ جنگ نے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں، توپخانے کی گولہ باری، ڈرون حملوں اور دانستہ طور پر پیدا کیے گئے قحط نے اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی ہے۔رہائشی علاقے مکمل طور پر کھنڈرات میں بدل چکے ہیں جبکہ کھانے کی تلاش میں نکلنے والے شہری بھی نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔ تازہ حملے ایک بار پھر غزہ شہر پر کیے گئے ہیں جو پہلے ہی شدید تباہی کا شکار ہے۔
مسلسل بمباری، بھاری توپخانے کے حملے، ڈرون کی گولہ باری اور مکمل محاصرے نے غزہ کو ایسے جہنم میں بدل دیا ہے جہاں سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی ہے۔اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے شہر **غزہ سٹی** پر حملوں میں تیزی کر دی ہے۔ اس کا مقصد شہر پر قبضہ کرنا اور ہزاروں شہریوں کو جبراً جنوبی علاقوں میں منتقل کرنا بتایا جا رہا ہے۔گزشتہ روز پیر کی صبح سے اب تک کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 14 افراد وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق علاقہ السبرہ میں اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ممتاز فلسطینی صحافی اسلام الکومی بھی شہداء میں شامل ہیں۔خلیجی میڈیا کے نامہ نگار طارق ابو عزم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں حملے بلا تعطل جاری ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل کے استعمال کردہ اسلحے کی شدت واضح کرتی ہے کہ اس کا مقصد یہاں کے جغرافیائی اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔