ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمت کیا ہو گی ِ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ نے اشتہارات کی قیمتوں کو نئی بلندیاں چھو لینے پر مجبور کر دیا ہے۔

حقوق رکھنے والے اداروں کو توقع ہے کہ اس میچ کو ریکارڈ ناظرین دیکھیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک-بھارت ٹاکرے کے دوران ٹی وی پر 10 سیکنڈ کا اشتہار 5.1 ملین پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ مکمل اشتہاری پیکج کی لاگت 140 ملین پاکستانی روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ کو پریزنٹنگ پارٹنرشپ اورکو پاورڈ پیکج 580 ملین پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 4.1 ملین پاکستانی روپے سے زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ڈیجیٹل اشتہارات میں بھی ریکارڈ ریٹس دیکھنے میں آئے ہیں جہاں کو پریزنٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنرشپ کی قیمت 960 ملین پاکستانی روپے سے زائد ہے۔یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی نشریات تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ ایونٹ ثابت ہوں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹکر 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔