10
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام آرہا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مثبت اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کسی نئی 27 ویں آئینی ترمیم کا متحمل نہیں، کیونکہ حکومت تاحال 26 ویں ترمیم کے تقاضے پورے کرنے میں مصروف ہے۔
اسحاق ڈار نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔