ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آج موسم ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، کوٹ ادو اور دیگر کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کا خدشہ ہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بونیر، باجوڑ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورالائی، قلات، سبی، خضدار، گوادر اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے شہر کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔