نائیجیریا: مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 افراد شہید، متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائیجیریا میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نماز کے دوران مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے میں کم از کم 27 نمازی شہید جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید ہونے والے نمازیوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں اس سے قبل بھی ایسے پرتشدد واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسی علاقے کی ایک مسجد میں مسلح حملہ آوروں نے گھس کر نمازیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔تازہ واقعہ بھی ریاست کدونا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔