عمران خان نے جس طرح جیل کاٹی اس کی توقع نہیں کی جاسکتی،جاوید ہاشمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ خود بھی اڈیالہ جیل کی سختیاں بھگت چکے ہیں لیکن جس انداز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے قید کاٹی ہے، اس کی وہ توقع نہیں کر سکتے تھے۔

اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حالانکہ ایسی پابندیاں تو بادشاہت کے ادوار میں بھی دیکھنے کو ملتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال سب کے سامنے ہے، یہاں سیاست کو ختم کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق جو افراد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد میں مصروف ہیں وہ دراصل ایک جہاد کر رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے شکوہ کیا کہ ملک میں نہ صرف سیاست اور قانون کو کمزور کیا جا رہا ہے بلکہ عدلیہ کی آزادی بھی ختم ہو چکی ہے۔

جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ چار حلقے کھولے جائیں گے اور پھر انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ اسمبلی پر دھاوا بولنے کے حق میں نہیں ہوں اور اس طرزِ عمل سے عوام سے دوری پیدا ہوگی۔

سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اب ان کی اُس بات کو سمجھنے لگے ہیں، اسی لیے بار بار یہ عزم دہرا رہے ہیں کہ وہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات عمران خان نے نہیں کیے، اگر حقائق جاننا چاہتے ہیں تو اس پر عدالتی کمیشن قائم کیا جانا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔